کراچی(پی این آئی)سندھ سے قومی اسمبلی کے ارکان کے کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنرز کو آگاہ کر دیا گیا،سندھ سے منتخب ہونے والے ارکان قومی اسمبلی کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے جائیں گے، حکومت سندھ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ایم این ایز کے کورونا ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ
ارکان قومی اسمبلی کے ٹیسٹ کرنے کی ہدایت حکومت سندھ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔جس کے بعد سندھ کے ارکان قومی اسمبلی کو ڈپٹی کمشنرز نےٹیسٹ کے لیے بلالیا ہے۔کراچی، حیدرآباد، سکھر، تھرپارکر کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی ارکان اسمبلی کے ٹیسٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز کے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت سے پہلے ٹیسٹ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا بھی اجلاس میں شرکت سے پہلے کورونا ٹیسٹ ہوگا۔حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مئی ( پیر) کو 3 بجے سہ پہر بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس سے متعلق میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پیر 11 مئی کو 3 بجے پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اجلاس ایک دن کے وقفے سے جاری رہے گا، طے ہوا ہے کہ اس اجلاس میں کورم کی نشاندہی نہیں کی جائے گی۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس کو کورونا وبا تک محدود رکھا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیٹرز کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ پارلیمنٹ لاجز میں بھی آمد و رفت کو محدود رکھا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں