اپوزیشن کی بڑی جماعت مسلم لیگ ن نے 18 ترمیم میں تبدیلی کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کر لیا، سینئر رہنما متفق ہو گئے

لاہور(پی این آئی)اپوزیشن کی بڑی جماعت مسلم لیگ ن نے 18 ترمیم میں تبدیلی کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کر لیا، سینئر رہنما متفق ہو گئے،اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے 18ویں ترمیم میں تبدیلی کی مخالفت کا فیصلہ کرلیا۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیر صدارت اہم پارٹی اجلاس ماڈل ٹاؤن لاہور

میں ہوا، جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، سینیٹر پرویز رشید اور سعد رفیق سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 18ویں ترمیم آئین کا حصہ ہے، ن لیگ اس میں تبدیلی کے حق میں نہیں۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس پر جب حکومت لائحہ عمل اپنائے گی تب ن لیگ اپنا ردعمل دے گی۔ذرائع کے مطابق اس دوران طے پایا کہ شہباز شریف اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کریں گے۔ذرائع کے مطابق پرویز رشید کا کہنا تھا کہ حکومت نے کورونا وائرس کے حوالے سے نامناسب اقدامات کیے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران کوئی ایسی بات زیر غور نہیں آئی کہ موجودہ اسمبلیوں سے اپوزیشن جماعتیں استعفیٰ دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں