پشاور(پی این آئی)پشاور میں خربوزے کو میٹھا، تربوز کو سرخ کرنے کے لیے انجیکشن کا استعمال، پھل فروش شہریوں زندگی جان سے کھیلنے لگے،شہر میں پھل فروش شہریوں کی جانوں سے کھلینے لگے اور خربوزہ اور تربوز میں انجکشن لگانے کا عمل شروع کردیاگیا ہے خربوزہ کو اندرون طور پر سرخ کرنے اور
تربوز کو میٹھا بنانے کے لئے انجکشن لگائے جا رہے ہیں کاشتکاروں کے مطابق خربوزہ اور تربوز موسم گرما کی فصل ہے تاہم گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی دونوں فصلیں پک جاتی ہیں جس کے بعد اس کی سپلائی ہوتی ہے تاہم اس وقت موسم بہتر ہے جس کے باعث خربوزہ اور تربوزہ میٹھا اور سفید ہے تاہم تاجروں نے خربوزہ اور تربوز میں انجکشن لگانا شروع کردیاہے جس میں خربوزہ اور تربوز کا رنگ بدلنے کے ساتھ ساتھ اس میں عارضی طور پر مٹھاس بھی آ جاتی ہے۔ جس کے باعث اسے بازاروں میں فروخت کیا جاتا ہے۔ خربوزہ اور تربوز گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث جون میں پک کر مارکیٹ میں آ جاتا ہے شہر میں اس وقت بغیر موسمی فروٹ اور سبزیوں کی فروخت جاری ہے خربوزہ پچاس روپے فی کلوجبکہ تربوز 100اور 80روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں