کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں فلیٹ کی چھت گر گئی، بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے

کراچی(پی این آئی):کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں فلیٹ کی چھت گر گئی، بچے سمیت 3 افرادجاں بحق ہو گئے، گلستان جوہر میں واقع فلیٹ کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔میڈیا کے مطابق گلستان جوہر کے بلاک سات میں واقع فلیٹ کی چھت زمیں بوس ہوگئی ہے۔ فلیٹ

چوتھی منزل پہ واقع ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق چھت کے ملبے تلے گھر کے مکین دبے ہوئے تھے جنہیں امدادی اداروں کے رضاکاروں اور اہل محلہ نے نکالا تو ان کی حالت کافی تشویشناک تھی۔میڈیا کو ذرائع نے بتایا ہے کہ امدادی اداروں کے رضاکاروں نے فوری طور پرزخمی ہونے والے افراد کو صفورہ پہ واقع اسپتال منتقل کیا تھا لیکن ان میں سے میاں بیوی اور بچہ جاں بحق ہو گئے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اورنگزیب، شیزیٰ اور عبدالہادی کے ناموں سے ہوئی ہے۔علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چھت گرنے سے چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع تھی جن میں سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔جاں بحق افراد کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔میڈیا کے مطابق علاقہ پولیس بھی جائے وقوعہ پر موجود ہے اور ثبوت و شواہد اکھٹے کررہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close