برطانیہ کورونا سے بدترین متاثر ملکوں میں دوسرے نمبر پر،ایک دن میں 693ہلاکتیں، کل تعداد 29ہزار 427ہو گئی

لندن (پی این آئی):برطانیہ کورونا سے بدترین متاثر ملکوں میں دوسرے نمبر پر،ایک دن میں 693 ہلاکتیں، کل تعداد 29 ہزار 427 ہو گئی،عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں برطانیہ دوسرے نمبر پہ آگیا ہے۔نجی ٹی وی نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے

کہ برطانیہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی اموات کی تعداد کے لحاظ سے یورپی ممالک میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔اعداد و شمارکے مطابق برطانیہ میں ایک ہی روز میں چار ہزار 427 کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔خبررساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں اس وقت کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار 990 ہو گئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں ایک ہی دن میں 693 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی کل تعداد 29 ہزار 427 ہو گئی ہے۔کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 56 ہزار 556 ریکارڈ کی جا چکی ہے جب کہ مہلک وبا سے 37 لاکھ چھ ہزار دو سو چھ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں