پاکستان پر ڈالروں کی بارش، کس نے مشکل کی گھڑی میں قومی خزانہ کروڑوں ڈالروں سے بھر دیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) ایشیائی ترقیاتی بینک کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 30 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔ منگل کو جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ وزارت منصوبہ بندی میں کنسیپٹ کلیئرنس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر مس شیاؤ

ہنگ یانگ نے شرکت کی ۔اجلاس میں کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے ساڑھے تیس کروڑ ڈالر کی ایمر جنسی امداد کی منظو ری دی گئی۔اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر غریب اور کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے فراہم کرے گا۔اعلامیہ کے مطابق ساڑھے 10 کروڑ ڈالر ایمرجنسی اقدامات کی تیاری کیلئے فراہم کئے جائیں گے۔رقم وفاق کی طرف سے صوبوں اور خصوصی علاقہ جات میں NDRMF کے ذریعے گرانٹ کے طور پر دی جائے گی۔ڈپٹی جہانزیب نے کہاکہ کورونا وبا سے بلاواسطہ متاثر ہونے والے افراد کو ریلیف پہنچانے کیلئے کوشاں ہے۔اعلامیہ کے مطابق اس سکیم کے تحت ملک میں صحت کے متعلق اسٹاک کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، رقم حفاظتی لباس اور آلات کی فراہمی کیلئے استعمال کی جا سکے گی، موجودہ صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے اور مزید صحت کے مراکز قائم کرنے، میڈیکل اسٹاف کی ٹریننگ اور صحت کے مونیٹرنگ کے نظام، صفائی ستھرائی اور پانی کی سہولیات کی فراہمی بھی اس عمل میں شامل ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close