22 سالہ لڑکی نے ہونٹ خوبصورت بنانے کے لیے 20 انجکشن لگوا لیے، پھر کیا ہوا اور ایسا کہاں ہوا؟ جانیئے

بلغاریہ(پی این آئی)22 سالہ لڑکی نے ہونٹ خوبصورت بنانے کے لیے 20 انجکشن لگوا لیے، پھر کیا ہوا اور ایسا کہاں ہوا؟ جانیئے۔سوشل میڈیا کے اس دور میں کاسمیٹکس سرجری اور اس طرح کے دیگر کاسمیٹکس پروسیجر آئے روز مقبول ہوتے جا رہے ہیں اور لوگ اس کے منفی اثرات کو جانتے بوجھتے ہوئے بھی

خوبصورت دکھنے کے لیے یہ تکلیف برداشت کرنے کے لیے تیار ہیں۔حال ہی میں بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی ایک 22 سالہ لڑکی نے بڑے ہونٹ کی خواہش میں اپنے ہونٹوں پر 20 ویں مرتبہ انجیکشن لگوائے۔نڈریا نامی 22 سالہ لڑکی کو ‘ریئل لائف باربی’ یعنی حقیقی زندگی کی باربی کہا جاتا ہے اور بڑے ہونٹوں کی خواہش کی وجہ سے انہوں نے 20 ویں مرتبہ انجیکشن لگواکر اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جو کہ وائرل ہوگئی ہے۔اینڈریا نے سب سے پہلے 2018 میں اپنے ہونٹ بڑے کروانے کے لیے انجیکشن لگوائے تھے جس کے بعد انہیں انسٹاگرام پر مقبولیت حاصل ہوئی۔انہوں نے اپنے ہونٹوں کو بڑا کروانے کے لیے اب تک بے شمار پیسے خرچ کیے ہیں جس کے اب یہ اس طرح کی دکھتی ہیں۔22 سالہ اینڈریا کا کہنا تھا کہ مجھے اچھا محسوس ہوتا ہے جب کہ متعدد ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ بہت ہے لیکن میں ابھی بھی انہیں مزید بڑا کرنا چاہتی ہوں، مجھے پوری طرح یقین نہیں ہے کہ میرے ہونٹ دنیا میں سب سے بڑے ہیں لیکن یہ بڑے ہونٹوں میں سے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنے ہونٹ کی یہ نئی تبدیلی بے حد اچھی لگ رہی ہے اور میں نئے ہونٹوں کے ساتھ بہت خوش ہوں کیونکہ یہ بہت بڑے ہیں۔لڑکی کہنا تھا کہ انجیکشن لگوانے کے بعد مجھے 2 سے 3 روز تک کھانا کھانے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close