روزگار بحالی کی امید لگ گئی، وزارت صنعت نے اسی مہینے فیکٹریاں کھولنے کی تجویز دے دی

اسلام آباد(پی این آئی)۔روزگار بحالی کی امید لگ گئی، وزارت صنعت نے اسی مہینے فیکٹریاں کھولنے کی تجویز دے دی،وزارت تجارت نے وزیر اعظم کو رواں ماہ ملک بھر کی صنعتیں مکمل طور پر کھولنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملکی انڈسٹریوں کو فوری طور پر نہ کھولا گیا تو جی ڈی پی گروتھ منفی

ایک سے نیچے گر سکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق پیر کو مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران ملکی معیشت پر رپورٹ پیش کی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی اپریل کے ماہ میں 50 فیصد برآمدات کم ہوگئیں، موجودہ حالات کے تناظر میں ہمیں نہیں معلوم کہ آئندہ کیا ہونے والا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزارت تجارت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہمارا رواں مالی سال کے دوران برآمدات کا ہدف 25 ارب ڈالر سے زائد تھا جو کہ اب کم ہوکر 21 ارب ڈالر تک پہنچ پا ئیگا۔رواں مال کے اختتام تک 30 جون کو جی ڈی پی گروتھ منفی ایک فیصد ہونے کا امکان ہے ،دنیا بھر میں ہماری برآمدات ترسیلات زر کم ہوگئی ہیں،معیشت کو اتنا بڑا جھٹکا لگا ،اس سے نکلنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں دنیا بھر سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ماسک کے نئے آرڈر مل رہے ہیں،ہمیں جو بھی آرڈرز مل رہے ہیں ان کو پورا کرنے کیلئے فوری طور پر انڈسٹری کھولی جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close