اسلام آباد ہائی کورٹ مکمل طور پر کھول دی جائے، کل سے تمام جج کیسوں کی سماعت کریں گے، چیف جسٹس اطہر من اللہ کا حکم

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ مکمل طور پر کھول دی جائے، کل سے تمام جج کیسوں کی سماعت کریں گے، چیف جسٹس اطہر من اللہ کا حکم،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے عدالت عالیہ کو دوبارہ مکمل طور پر کھولنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کو دوبارہ مکمل طور پر کھولنے

کا حکم دیا گیا ہے اور کل سے تمام 7 ججز سماعت کریں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی رٹ،کرمنل،سول اور دیگر تمام برانچز کو کھول دیا گیا ہے۔رجسٹرارآفس نے ججزکا نیا ڈیوٹی روسٹر اور رواں ہفتے کے مقدمات کی لسٹ بھی جاری کردی ہے۔خیال رہے کہ 2 مئی کو رِٹ برانچ میں کام کرنے والے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ بند کرنے کا سرکلر جاری کیا گیا تھا۔2 عدالتیں انتہائی محدود عملے کے ساتھ کھولنے کے علاوہ تمام برانچز فوری بند کردی گئی تھیں اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ہائی کورٹ میں جراثیم کش اسپرے کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 464 ہوچکی ہے جب کہ 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close