ٹائیگر فورس، گوجرانولہ میں 28 ہزار نوجوان لڑکے لڑکیوں کی تربیت کا آغاز ہو گیا، پاکستان زندہ باد کے نعرے

گوجرانوالہ(پی این آئی)ٹائیگر فورس، گوجرانولہ میں 28 ہزار نوجوان لڑکے لڑکیوں کی تربیت کا آغاز ہو گیا، پاکستان زندہ باد کے نعرے،گوجرانوالہ میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی ٹریننگ کا آغاز ہو گیا ہے، مرحلہ وار ٹریننگ کے بعد ٹائیگر فورس کو شہر کے مختلف مقامات پر تعینات کیا جائیگا۔گوجرانوالہ میں 28 ہزار

نوجوان لڑکے اور لڑکیوں پر مشتمل کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی مرحلہ وار ٹریننگ کا آغاز ہو گیا۔ضلع کونسل میں پہلے تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف نے کہا کہ ٹائیگر فورس سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کام کرے گی۔ٹائیگر فورس میں نوجوان طلباء کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز، انجینئرز اور صنعتکار شامل ہیں، تو فورس میں شامل باہمت لڑکیوں کے حوصلے بھی بلند ہیں۔کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں شامل نوجوان خدمت کے جذبے سے سرشار نظر آئے اور سب نے مل کر پاکستان زندہ بعد کے نعرے لگائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں