کراچی میں 100 ڈکیتیاں کرنے والا گینگ پکڑا گیا، پہلی بار پکڑے جانے والے گروہ نے واردات کے 30 مقامات کی نشاندہی کر دی

کراچی(پی این آئی)کراچی میں 100 ڈکیتیاں کرنے والا گینگ پکڑا گیا، پہلی بار پکڑے جانے والے گروہ نے واردات کے 30 مقامات کی نشاندہی کر دی،کراچی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے نارتھ کراچی میں کارروائیوں کے دوران ڈکیتیوں کی سنچری مکمل کرنے والے ایک گروہ کے 6 ملزمان کو گرفتارکرکے

دو لاکھ روپے، اسلحہ، دو موٹر سائیکل اور لوٹا گیا سامان برآمد کرلیا۔ایس ایس پی ایس آئی یو عرفان بہادر کے مطابق ملزمان 100 مقدمات میں ملوث اور مطلوب تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری نارتھ کراچی میں ناگن چورنگی سے ہوئی۔ ملزمان میں عبدالستار کامریڈ، صابر عرف رئیس، عرفان، عبدالرسول اور لیاقت ڈنگا شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان بینکوں سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو ہی نشانہ بناتے تھے۔عرفان بہادر کے مطابق ملزمان نے سو سے زائد وارداتوں میں کروڑوں روپے لوٹنے کا انکشاف کیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں شامل ایک ملزم بینک میں موجود رہ کر بڑی رقم نکلوانے والے شہری کی ریکی اور گروہ کے دیگر ساتھیوں کو آگاہی دیتا تھا جبکہ بینک کے باہر موجود ملزمان نشاندہی کیے گئے شہری کو لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا اس سے قبل کوئی کرمنل ریکارڈ موجود نہیں ملا اور وہ اس سے قبل کبھی گرفتار بھی نہیں ہوئے۔ گرفتار ملزمان نے 30 سے زائد وارداتوں کے مقامات کی نشاندہی کر دی ہے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور گرفتار ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں