مصر میں قیمتی زیورات سے لدی لڑکی کی 3500 پرانی باقیات دریافت، تعلق فرعون کے خاندان سے ہے

مصر(پی این آئی):مصر میں قیمتی زیورات سے لدی لڑکی کی 3500 پرانی باقیات دریافت، تعلق فرعون کے خاندان سے ہے،مصر میں ماہر آثار قدیمہ کو کھدائی کے دوران ایک ایسی لڑکی کی باقیات ملی ہیں، جو قیمتی زیورات سے لدھی ہوئی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ باقیات 3500 سال پرانی ہے۔ٹائمز آف اسرائیل کے

مطابق مصر میں ایک مقبرے سے ایسی لڑکی کی باقیات دریافت کی گئی ہیں، جو ساڑھے 3 ہزار سال پرانی ہیں۔ ان باقیات کی خاص بات یہ ہے کہ ساڑھے 3 سال قبل مرنے والی اس لڑکی کی باقیات قیمتی زیورات سے لدھی ہوئی تھی۔ باقیات کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے وہ کوئی دلہن تھی۔ان باقیات کو ہسپانوی ماہر آثار قدیمہ نے دریافت کیا۔ باقیات مصر کے تاریخی شہر لگسر کے قریب ایک کھدائی کے دوران دریافت ملے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس لڑکی کی عمر 15 یا 16 سال کے لگ بھگ تھی۔ایجنسی رپورٹ کے مطابق لڑکی نے 2 پیچ دار بالیاں پہن رکھی تھی جن میں سے ایک کان پر موجود بالی پر تانبے کی پتی چڑھی ہوئی تھی۔ جب کہ انگلیوں میں اس نے 2 انگھوٹیاں اور گلے پر بھی اس نے 4 ہار پہن رکھے تھے۔ لڑکی کی باقیات 1580سے 1550قبل مسیح کی معلوم ہوتی ہیں جو کہ فراعین مصر کے سترہویں حکمران خاندان کا عہد رہا ہے۔ماہرین کو قبر کی کھدائی کے دوران لڑکی کے پاؤں میں پہننے کیلئے رکھی گئی ایک چپل کی جوڑی بھی ملی۔ لڑکی کی باقیات جس لکڑی کے تابوت سے ملی ہیں وہ 5 فٹ 7 انچ لمبی ہے جوکہ ایک کاٹن کی شیٹ میں لپٹی ہوئی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close