عاصم سلیم باجوہ نے پی ٹی آئی جوائن کر لی ؟ سینئر پی ٹی آئی رہنما نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور (پی این آئی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ جنرل عاصم باجوہ اب سویلین اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، میڈیا کے ایک حلقے کو ہر بات میں سازش نظرآتی ہے، گندم اور چینی بحران کی رپورٹ جلد منظرعام پر آئے گی۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں لاک ڈاون کے ساتھ معیشت کو بھی

چلانا ہوگا۔ بچوں کی تعلیم کے لیے ٹیلی اسکول کا سلسلہ شروع کیا ہے۔سندھ حکومت پہلے روز سے کورونا پر سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نثار کھوڑو نے بہت غلط زبان استعمال کی۔ 18ویں ترمیم میں تبدیلی ہونی چاہیئے۔ سندھ وفاقی حکومت کی پالیسی پر عمل نہیں کر رہا۔ شفقت محمود نے کہا کہ70 فیصد مساجد میں حفاظتی اقدامات پر عمل ہو رہا ہے۔ ہم نمازیوں پرلاٹھی چارج نہیں کر سکتے۔میڈیا کے ایک حلقے کو ہر بات میں سازش نظرآتی ہے۔گندم اور چینی بحران کی رپورٹ جلد منظرعام پر آئے گی۔ شفقت محمود نے کہا کہ جنرل عاصم باجوہ اب ایک سویلین ہیں۔ جنرل عاصم باجوہ تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔ مزید برآں مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اٹھارویں ترمیم میں تعلیم کے اختیارات صوبوں کو دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اب تک تمام پارٹی لیڈروں نے اٹھارویں ترمیم کے حق اور مخالفت دونوں پر بات کی ہے، اس ترمیم میں اچھی باتیں بھی ہیں جن کی ہم مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے لیکن آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے شعبہ تعلیم میں کی گئی ترمیم کی ہم بھرپور مخالفت کریں گے۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے چودھری شجاعت حسین کو یقین دہانی کروائی کہ آپ کی شعبہ تعلیم سے متعلق تجاویز کو اجلاس میں زیر غور لایا جائے اور اس پر آپ کو مثبت جواب بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں آپ کی جماعت اور باقی تمام جماعتوں کی مثبت تجاویز کو مشاورت میں شامل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں