جہلم(طارق مجید کھوکھر)جہلم میں رائس مل کو 204میٹرک ٹن چاول کی ذخیرہ اندوزی کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی کی سربراہی میں دینہ میں بڑی کارروائی کی گئی۔رائس ٹریڈر نے یقین دہانی کرائی کہ وہ 204 میٹرک ٹن چاول کا ذخیرہ ضلع جہلم سے باہر نہیں لے
جائیگا بلکہ مقامی مارکیٹ میں فروخت کرے گا۔ مزید یہ کہ وہ روزانہ کی سیل کا ریکارڈ تیار کرے گا اور اسسٹنٹ کمشنر دفتر کو پیش کرے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں