اسلام آباد(پی این آئی)بڑے ن لیگی لیڈر نے چوہدری نثار کو 2014 کے پی ٹی آئی دھرنے کا سہولت کار قرار دے دیا، نئی بحث چھڑ گئی،مسلم لیگ (ن) نے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو 2014ء کے تحریک انصاف کے دھرنے کا سہولت کار قرار دے دیا۔ ن لیگ کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے چوہدری
نثارکے حوالے سے انکشاف کیا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا دھرنے کے دنوں میں تھانے سے ملزمان میں نے چھڑوائے تھے یا عمران خان نے چھڑوائے تھے؟اس پر پروگرام کے میزبان نےسوال کیا اس وقت حکومت کس کی تھی؟ وزیر داخلہ کس کا تھا؟ تھانے سے ملزمان چھڑانے والے کو کیوں نہیں پکڑا؟جواب میں جاوید لطیف نے کہا کہ حکومت نواز شریف کی اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان تھے، ملزمان چھڑانے والے کو کیوں نہیں پکڑا پر میں عرض کروں گا، جس کی آپ مجھے اجازت دیں۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ دھرنے کے دوران پی ٹی وی پر حملہ ہوا، وزیراعظم ہاؤس پر حملہ ہوا، اس دوران ریڈ زون میں دھرنے کے شرکاء کو داخلے کی اجازت دینا اور پتا نہیں کس کس کی فون کال ریسو کرنا، اس سارے معاملے میں کون سہولت کار بنا ہوا تھا۔جاوید لطیف نے یہ بھی کہا کہ آج وہ وزیرداخلہ کہاں ہیں؟ جس پر پروگرام کے میزبان نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ ن لیگ کا وزیرداخلہ تحریک انصاف کا سہولت کار تھا؟ جس پر ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہاں میں کہہ رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں