سراج الحق نے کراچی کے تاجروں کی حمایت کا اعلان کر دیا، مزید لاک ڈاؤن قابل برداشت نہیں،امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کراچی کے تاجروں کے لیے مزید لاک ڈاؤن قابل برداشت نہیں ہیں، حکومت کے ریلیف اعلانات ابھی تک اعلانات ہی ہیں۔سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک ہی پالیسی اپنائی
جائے تاکہ کورونا سے نمٹنے کا مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جاسکے، جبکہ اگر وزیراعظم یا ان کی ٹیم لاک ڈاؤن کوٹھیک نہیں سمجھتی تو فیصلے سے کس نے روکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسی سے کورونا عام ہورہا ہے، جب لاک ڈاؤن کا کوئی فائدہ نہیں تو جہاز، ٹرینیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کیوں بند ہے۔سراج الحق نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کو صرف اپنی انا کو تسکین پہنچانے سے غرض ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کی امدادی سرگرمیاں ملک بھر میں نظر آرہی ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں چار گنا تک بڑھ چکی ہیں مگر وزیراعظم خاموش ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں