عید پر نئے نوٹوں کے شوقین الرٹ ہو جائیں، کورونا سے بچاؤ کے لیے عید پرعام شہریوں کو نئے نوٹ نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)عید پر نئے نوٹوں کے شوقین الرٹ ہو جائیں، کورونا سے بچاؤ کے لیے عید پر عام شہریوں کو نئے نوٹ نہ دینے کا فیصلہ،کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس سال عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ

کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تمام چیف مینیجر کو جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 29 اپریل کو ہونے والی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس سال عید الفطر کے موقع پر شہریوں کو نئے نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔اعلامیہ کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق اسٹیٹ بینک کے ملازمین اور دیگر تمام بینکوں پر بھی ہوگا۔اسٹیٹ بینک نے تمام چیف منیجرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یہ اقدام بینکوں میں سماجی فاصلہ رکھنے اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کی جانے والی حکومتی کوششوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close