سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہر گرمی کی لپیٹ میں ہیں، پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

کراچی(پی این آئی)سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہر گرمی کی لپیٹ میں ہیں، پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہر آج بھی گرمی کی لپیٹ میں ہیں، پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔بلوچستان کے ضلع تربیت میں درجہ حرارت 43، چھور میں42، حیدرآباد اور میر پور خاص

میں39 سینٹی گریڈ تک پہنچا۔سندھ کے شہر بدین، دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ اور نوابشاہ اضلاع میں درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔نوکنڈی، پڈعیدن میں درجہ حرارت 37 اور کراچی میں پارہ 36 پر رہا۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے، جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں 14 سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محمکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی 5 سے8 مئی کے دوران ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے۔ ہیٹ ویو کے دوران درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔ شام میں سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔ہیٹ ویو کے دوران بلوچستان کے شمال مغربی ریگستانی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی۔ اس دوران درجہ حرارت 40سے 42ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ہے۔ 6 اور7مئی کو پارہ 43 سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں