سٹاک مارکیٹ کے لیے کاروباری ہفتے کا آغاز بہت برا، 195 پوائنٹ کمی پر بند ہوئی

کراچی(پی این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رحجان دیکھا گیا اور انڈیکس میں مجموعی طور پر195 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز منفی زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 34 ہزار 111 پوائنٹس کی سطح پر تھا۔

تاہم ابتدا میں ہی 303 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 33 ہزار 808 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔اسٹاک مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر مندی کا رحجان دیکھا گیا تاہم ایک وقت میں 52 پوائنٹ کا اضافہ بھی دیکھا گیا جب انڈیکس34163 پر پہنچ گیا تھا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز سرمایہ کار کافی محتاط رہے جس کے سبب مندی دیکھی گئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں آج مندی رہی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہینڈریڈ انڈیکس ایک سو پچانوے پوائنٹس کمی کے بعد تینتیس ہزار نو سو سولہ پر بندا ہوا۔سوموار کر روز اسٹاک مارکیٹ میں166,205,156 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت8,140,596,617 پاکستانی روپے رہی۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 29,205,580 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,702,222,605 بنتی ہے۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ مجموعی طور پر مثبت زون میں رہی۔ پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 491 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا تاہم منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 238 پوائنٹس اضافے کے بعد 32 ہزار 553 کی سطح پر ہوا۔اسی طرح بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 605 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 952 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا۔ جمعہ کو مزدوروں کے عالمی دن کے باعث کاروبار بند رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close