اسلام آباد(پی این آئی)احتساب کے نام پر نیب نے تماشا لگایا ہوا ہے، مریم اورنگزیب شہباز شریف کی پیشی پر پھٹ پڑیں،پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے تماشا بنایا ہواہے۔ایک بیان میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر
کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ 2 سال سے جاری ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے نیب کے تمام سوالات کے جواب جمع کرائے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے نیب کو جوابات تحریری طور پر جمع بھی کروا دیے ہیں۔شہبازشریف پراب تک کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ترجمان ن لیگ نے کہا کہ عمران خان اورعثمان بزدار قانون کے سامنے کیوں پیش نہیں ہوسکتے ہیں؟ شہبازشریف کا جرم طبی عملےکو حفاظتی کٹس فراہم کرنا ہے۔ شہبازشریف کی نیب میں پیشی سے حکومتی کارکردگی بہترنہیں ہوگی۔ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے خطرات کے باوجود شہباز شریف آج نیب میں پیش ہوں گے۔ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا تھا کہ شہبازشریف نے گزشتہ پیشی پر تمام مطلوبہ مکمل معلومات بمع دستاویزات فراہم کی تھیں۔ن لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے پہلے ہی کہا تھا کہ مزید معلومات مانگی گئیں تو مہیا کر دی جائیں گی۔انہوں نے کہا تھا کہ ڈاکٹروں نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو تاکید کی تھی کہ قوت مدافعت میں کمی کے باعث باہر نہ نکلیں۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ شہباز شریف قانون کا احترام کرتے ہیں اس لیے آج نیب میں پیش ہوں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ پہلے بھی درخواست کی تھی کہ شہباز شریف کی زندگی خطرے میں نہ ڈالی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کینسرسرجری سے گزر چکے ہیں،کورونا وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا تھا کہ وہ ڈیل کے تحت باہر گئے تھے اورنہ ہی ڈیل کے تحت واپس آئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں