بے شک بہتری آ رہی ہے لیکن ویکسین کی تیاری تک دنیا خطرے میں ہے، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے حقیقت بیان کر دی

جنیوا (پی این آئی)بے شک بہتری آ رہی ہے لیکن ویکسین کی تیاری تک دنیا خطرے میں ہے، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے حقیقت بیان کر دی،عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف اب کچھ ممالک معمول کی زندگی کی طرف بڑھ رہے ہیں لیکن ویکسین تیار ہونے تک خطرات موجود رہیں گے۔عالمی

ادارہ صحت کے ہنگامی پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیک ریان نے جنیوا میں انٹرویو میں کہا کہ کچھ ممالک اب بھی کورونا کی زد میں ہیں جبکہ کچھ ملکوں نے یہ ظاہر کرنا شروع کردیا ہے کہ وائرس کو کچھ حد تک قابو کرنا ممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی عالمی سطح پر حالات بہت ہی مشکل ہیں۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ کورونا وائرس پر قابو پانا اور پہلے کی طرح حالات اور زندگی کو شروع کرنا ممکن ہے۔ کورونا وائرس کے مختلف ملکوں میں پھیلنے کا طریقہ کار الگ ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 2 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 35 لاکھ سے زیادہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں