عالمی برادری کشمیر میں بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا نوٹس لے، سلامتی کونسل کو شاہ محمود قریشی کا خط

لاہور(پی این آئی)عالمی برادری کشمیر میں بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا نوٹس لے، سلامتی کونسل کو شاہ محمود قریشی کا خط،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کو احساس نہیں ہے کہ دنیا کس تکلیف سے گزر رہی ہے، کورونا وائرس کی صورتحال میں بھی بھارت کا رویہ تبدیل نہیں ہوا۔لاہور میں میڈیا

سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی رویے کے خلاف سیکیورٹی کونسل کو خط لکھا ہے، بھارتی بربریت کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین نے اس مشکل وقت میں ہماری بہت مدد کی ہے، کورونا وائرس سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچا ہے اور اس مشکل وقت میں عمران خان ترقی پذیر ممالک کی آواز بنے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج بھی کورونا کے باعث 2 ڈاکٹرز کے شہید ہونے کی اطلاع ملی ہے، مشکل حالات میں کام کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سول ڈیفنس والوں کو 3 ماہ کی تنخواہ نہیں ملی تھی مگر انہوں نے کام کیا جب کہ پاکستانی ڈاکٹرز بیرون ملک بھی پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ کورونا کا معاملہ لمبا ہے،کیا ہم اتنا لمبا لاک ڈاؤن برداشت کرسکتے ہیں؟ ہمیں لوگوں کی جانوں کو بچانا ہے، وزیراعظم تمام تر صورتحال کو سامنے رکھ کر فیصلے کر رہےہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں