کراچی(پی این آئی)کورونا کی بجائے وفاقی حکومت سندھ سے لڑنے میں مصروف ہے، بلاول بھٹو نے سخت بات کہہ دی،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کورونا کے بجائے سندھ حکومت سے لڑ رہی ہے، سندھ حکومت کی وجہ سے ملک بھر میں کورونا کے معاملے پر برقت اقدامات
ہوئے۔چیئرمین پیپلز پارٹی سے وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، ڈاکٹر عبدالباری خان اور ڈاکٹر فیصل بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو کو وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، ڈاکٹر عبدالباری اور ڈاکٹر فیصل نے محکمہ صحت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ترجمان پی پی پی کے مطابق اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وباء ملک میں تشویش ناک صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بڑھتی ہوئی اموات کی تعداد تشویشناک ہے، سندھ حکومت کی وجہ سے ملک بھر میں بروقت اقدامات ہوئے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اگر سندھ حکومت فوری اقدامات نہ کرتی تو صورتحال بگڑ سکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا سندھ حکومت کے اقدامات کی تعریف کر رہی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کے رویے پر افسوس ہے، وفاقی حکومت کورونا کے بجائے سندھ حکومت سے لڑ رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں