این ڈی ایم اے نے صوبوں میں انبار لگا دئیے ،1لاکھ 53ہزار 565این 95ماسک، 38لاکھ 91ہزار588فیس ماسک ،لاکھ 55ہزار 417حفاظتی سوٹ، اور ایک لاکھ 44ہزار 467گاؤن

اسلام آباد (پی این آئی)1این ڈی ایم اے نے صوبوں میں انبار لگا دئیے,لاکھ 53 ہزار 565 این 95 ماسک، 38 لاکھ 91 ہزار 588 فیس ماسک ،9 لاکھ 55 ہزار 417 حفاظتی سوٹ، اور ایک لاکھ 44 ہزار 467 گاؤن،نیشنل ڈیزاسٹر منجیمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر کے اسپتالوں اور ہیلتھ ورکرز کے لیے

تقسیم کیے گئے حفاظتی سامان کی تفصیلات جاری کردیں، جس کے مطابق این ڈی ایم اے نے 4 مرحلوں میں ملک بھر کے اسپتالوں اور ہیلتھ ورکرز کے لیے حفاظتی سامان بھیجا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم کے مطابق تمام صوبوں کو 1 لاکھ 53 ہزار 565 این 95 ماسک، 38 لاکھ 91 ہزار 588 فیس ماسک بھیجوائے گئے ہیں۔اسی طرح حفاظتی سامان میں 9 لاکھ 55 ہزار 417 حفاظتی سوٹ، اور ایک لاکھ 44 ہزار 467 گاؤن بھی شامل ہیں۔ اسکے علاوہ 10 لاکھ 33 ہزار 643 دستانے، 3 لاکھ 46 ہزار 896 سرجیکل کیپس شامل ہیں۔این ڈی ایم اے کے ترجمان نے مزید بتایا کہ اب تک تمام صوبوں کو 36 ہزار 520 فیس شیلڈ دی جاچکی ہیں، حفاظتی سامان میں 2 لاکھ 11 ہزار 244 شوزکور اور 97 ہزار 982 عینکیں بھی تقسیم کی گئیں۔ ترجمان نے کہا کہ صوبوں کو دیے گئے سامان کی علیحدہ علیحدہ تفصیل این ڈی ایم اے کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔انھوں نے کہا کہ حفاظتی سامان کی پانچویں کھیپ اگلے چند روز میں روانہ کردی جائے گی، تمام صوبوں کو ٹیسٹنگ کٹس وافر تعداد میں ارسال کی جاچکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں