کراچی(پی این آئی)رینجرز کا ایکشن، خفیہ اطلاع پر چھاپہ، لیاری گینگ وار کے دو کارندے دھر لیے،پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے کراچی کے علاقے پاک کالونی میں خفیہ اطلاع پر گٹکا فیکٹری پر مارے گئے چھاپے کےنتیجے میں لیاری گینگ وار کے دو کارندے گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق
پرانا گولیمار گٹکا فیکٹری میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو ملزمان امجد حسین مچاتی اور ساجد احمد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ تھانہ پاک کالونی میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ فیکٹری سے ایک ٹن چھالیہ اور گٹکے کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان لیاری گینگ وار کے کارندوں کی سرپرستی میں کافی عرصے سے مزموم کاروبار کر رہے تھے ۔گرفتار ملزمان کے مطابق کاروبار چلانے کے عوض لیاری گینگ وار کے اہم سرغنہ ساجد عرف گولیمار اور آغا ذکری کو لاکھوں روپے ماہانہ بھتہ دیا جاتا تھا۔ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی نشاندھی پر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کا گٹکا سپلائی نیٹ ورک پورے کراچی میں پھیلا ہوا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں