لاڑکانہ، پولیس نے 13سالہ لڑکے کا تعاقب کیا، بھاگتے ہوئے گر پڑا، موقع پر جاں بحق، والدین غم سے نڈھال

لاڑکانہ: (پی این آئی)پولیس نے 13سالہ لڑکے کا تعاقب کیا، بھاگتے ہوئے گر پڑا، موقع پر جاں بحق، والدین غم سے نڈھال، گزشتہ رات پولیس کے تعاقب کرنے پر تیرہ سالہ لڑکا بھاگتے ہوئے گھر کےقریب گر کر جاں بحق ہوگیا ہے،ایس ایس پی لاڑکانہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔مقتول کے اہل خانہ کے مطابق لاڑکانہ کے

گاؤں عرضی بھٹو کے رہائشی تیرہ سالہ غلام مصطفی گذشتہ شب کھانا کھا کر باہرنکلا،کچھ لمحے کے بعد دوڑتا ہوا واپس آیا اور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔مقتول بچے کے والد میہڑ علی نے میڈیا کو بتایا کہ رات گئے گھر سے باہر نکلنے پر پیٹرولنگ پولیس نے بیٹے کو ہراساں کیا اور دوڑایا،یٹے پر نہ کوئی الزام تھا نہ کوئی کیس،بچے کے والد نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔نوجوان لڑکے کی اچانک ہلاکت پر ورثا غم سے نڈھال ہیں،جبکہ جاں بحق لڑکے کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے رات گئےشدید احتجاج بھی کیا۔دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود بنگش نے تیرہ سالہ غلام مصطفے کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے بتایا کہ بچے کی ہلاکت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں،کارروائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہوگی۔دوسری جانب پیٹرولنگ پولیس اہلکاروں کا موقف ہے کہ لاک ڈاؤ ن کے باعث لڑکے کو باہر دیکھ کر گھر جانے کا کہا، جس پرلڑکا دوڑتے ہوئے اندھیرے کے باعث دیوار سے ٹکراکر جاں بحق ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں