کورونا وائرس کیخلاف فتح، پاکستان کا وہ واحد صوبہ جس میں 90فیصد مریض صحتیاب ہو کر گھروں کوروانہ ہو گئے

لاہور(پی این آئی) پنجاب میں90 فیصد مریض صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہم ایسے اقدامات کر رہے ہیں جس سے معیشت کا پہیہ بھی چلتا رہے،اس حوالےسے بات کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ ابھی تک احساس پروگرام کے

تحت 28 لاکھ خاندانوں میں 34 ارب کی رقم تقسیم کر چکے ہیں۔اس کے علاوہ خوشخبری سناتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 90 فیصد مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔ پنجاب کے 6 اضلاع میں اسمارٹ سیمپلنگ کا آغاز کیا جارہا ہے۔سیمپلنگ کے ذریعے متاثرہ افراد کی تعداد کا جائزہ لیا جائے گا اور بعد میں اس حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے۔قرنطینہ میں موجود لوگوں کی شکایات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لوگوں کی شکایات پرانکوائری کرنےکا حکم دے دیا گیا ہے اور اس حوالے سے ہرممکن طریقےسے کارروائی کی جا ئے گی۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے طبی عملے کے بارے میں بتایا ہےکہ انہیں اضافی تنخواہیں دی جائیں گی۔مزید مستحق افراد کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ رمضان پیکج کے تحت ضرورت مند لوگوں میں 3 ہزار تک کی رقم تقسیم کی جائے گی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان بزدار نے خوشخبری سنائی ہے کہ 90 فیصد مریض صحت یاب ہو گئے ہیں جس کے بعد وہ گھروں کو چلے گئے ہیں۔مزید بتایا گیا ہےکہ پنجاب کے 6 اضلاع میں اسمارٹ سیمپلنگ کا آغاز کیا جارہا ہے۔سیمپلنگ کے ذریعے متاثرہ افراد کی تعداد کا جائزہ لیا جائے گا اور بعد میں اس حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم ایسے اقدامات کر رہے ہیں کہ معیشت کا پہیہ بھی چلتارہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close