سورج کی شعائیں نہیں بلکہ آپکو کیا چیز کورونا وائرس سے بچا سکتی ہے؟ عالمی ادارہ صحت نے حقائق سامنے رکھ دیئے

لاہور(پی این آئی) چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا میں اپنے قدم جمائے ہوئے ہیں۔ ہر طرف اس کا خوف پھیلا ہوا ہے۔اس وقت دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے بعد لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ کورونا وائرس کے حوالے

سے سوشل میڈیا پر کچھ افواہیں بھی جنم لے رہی تھیں جس میں کہا جا رہا تھا کہ اگر سورج کی شعاعوں یا 25 فیصد سے زیادہ درجہ حرارت میں باہر نکلا جائے گا تو کورونا وائرس آپ پر اثر نہیں کرے گا ۔عالمی وبا پھیلنے کے بعد سے ہی لوگوں کو ہدایات جاری کر دی گئی تھیں کہ صرف اسی معلومات پر عمل کریں جو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دی جائے۔ اب ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سورج کی شعاعوں اور 25 فیصد سے زیادہ درجہ حرارت میں باہر نکلنے سے وائرس سے نہیں بچا جاسکتا۔اگر کوئی شخص چاہتا ہے کہ اسے کورونا وائرس متاثر نہ کرےتو اس کے لئے اسے بار بار ہاتھ دھونے ہوں گے جب کہ منہ، ناک اور آنکھوں کو ہاتھ لگانے سے بھی گریز کرنا ہو گا۔مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس نے ان ممالک کو بھی متاثر کیا ہے جہاں گرمی کی شدت بہت زیادہ ہوتی ہے، اس لئے اس وائرس کے خاتمے یا اثر کرنے کا گرمی کی شدت سے کوئی تعلق نہیں۔ خیال رہے کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔کورونا وائرس نے اس وقت ہر ملک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ،امریکہ جیسے ملک بھی اس کی لپیٹ میں آگیا ہے جس کے بعد عالمی سطح پر تمام ممالک کی جانب سے اس پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کا میابی سامنے نہیں آئی۔خیال رہے اس وقت دنیا بھر میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 34 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 39 ہزار افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں