عالمی سطح پر کورونا وائرس کیخلاف کامیابی ،دنیا بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ گئی ، شاندارتفصیلات آگئیں

نیویارک (پی این آئی) عالمی سطح پر کورونا وائرس سے مصدقہ ور پر متاثر ہونے والے تیس لاکھ سے افراد میں سے دس لاکھ افراد صحت یاب ہوگئے، ماہرین کے مطابق متاثرین میں ہلاکتوں کا تناسب کافی کم، 30 لاکھ سے زائد متاثرین میں سے بیشتر آخر کار صحتیاب ہو ہی جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس

کیخلاف جنگ میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے 30 فیصد سے زائد کرونا مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کووڈ 19 کے متاثرین میں ہلاکتوں کا تناسب کافی کم ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ تیس لاکھ سے زائد متاثرین میں سے بیشتر آخر کار صحت یاب ہو ہی جائیں گے، شاید بس کچھ کیسز میں وقت زیادہ لگ جائے۔ مگر کتنے لوگ بچ پائیں گے، اس کا انحصار اس وائرس کے متاثرین میں مہلک ہونے کی شرح پر ہوگا اور اس وقت ہمیں یہ شرح معلوم نہیں ہے۔ماہرین کے تجزیے کے مطابق کورونا وائرس کے مہلک ہونے کی شرح عام نزلہ اور زکام والے وائرس انفلوئنزا (0.1%) سے زیادہ اور سارز وائرس (9.5%) سے کم ہے۔اگر ہم تفریحی بحری جہازوں یعنی کروز شپس کا جائزہ لیں جہاں کوئی باہر سے کیس نہیں آتا اور ٹیسٹنگ کی کمی بھی نہیں ہوتی تو وہاں پر اس کے مہلک ہونے کی شرح ایک فیصد ہے۔ مگر کیونکہ ہر ملک میں ٹیسٹنگ کی صورتحال اس قدر مختلف ہے (اور کسی ملک میں ان بحری جہازوں کے طرح آبادی کے ہر فرد کا ٹیسٹ نہیں ہو سکتا) ہمیں ابھی صرف مصدقہ کیسز اور ہلاک ہونے والوں کا تناسب پتا چلتا ہے۔جب صرف ان لوگوں کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں جن میں اس کی شدید علامات ہوں، تو ہلاک ہونے والوں کی شرح ایک فیصد سے زیادہ ہوتی ہے۔مگر حقیقت یہ ہے کہ بہت سے لوگ اس وائرس سے متاثر ہوں گے مگر ان کا اندراج نہیں کیا جا سکے گا اور اصل میں اس وائرس کے مہلک ہونے کی شرح کم ہی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close