نوازشریف کے بعد فردوس عاشق اعوان کہیں گی مجھے کیوں نکالا، حکومتی وزیر کا طنزیہ وار

لاہور (پی این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عیدکے بعد ٹارزن کی واپسی ہوگی، نیب ٹارزن بننے جا رہا ہے، عید کے بعد حکومت اور اپوزیشن دونوں کے قلندراندر جاسکتے ہیں، شہبازشریف کے ستارے گردش میں ہیں، نوازشریف کے بعد فردوس عاشق اعوان کہیں گی مجھے کیوں نکالا، عمران خان 5

سال پورے گا۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، میرا تعلق صرف وزیراعظم عمرا ن خان سے ہے، میں حکومت سے کوئی بات نہیں پوچھتا اور نہ ہی حکومت مجھے کچھ بتاتی ہے۔نیب آرڈیننس میں ترمیم میں ابھی وقت لگے گا۔ میرے مئوکل کہتے ہیں کہ عید کے بعد حکومت اور اپوزیشن دونوں کے قلندراندر جاسکتے ہیں کیونکہ نیب ٹارزن بننے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف باہر جانے کی کوشش کررہا ہے، شہباز شریف کے ستارے گردش میں ہیں۔ نوازشریف کے بعد فردوس عاشق اعوان کہیں گی مجھے کیوں نکالا، عمران خان کی حکومت 5 سال پورے گی۔آٹا چینی مافیا ہر کابینہ میں موجود ہوتا ہے۔ لیکن عمران خان نے آئی پی پیز اور آٹا چینی مافیا کو نکیل ڈالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کہیں بھی لاک ڈاؤن نہیں ہے، لاک ڈاؤن کا صرف مذاق کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ کار نے نیب کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ آٹا چینی بحران کی انکوائری نیب کے حوالے کردیں گے۔ اب نیب اس کی تحقیقات کریں گے، عید یا عید کے بعد جہانگیرترین کسی اور کے مہمان ہوں گے، کہا جارہا ہے کہ ان کی جیب میں 25 ا یم این ایز ہیں، کیا وہ چھوڑ کر جہانگیرترین کے ساتھ جائیں گے۔ آئندہ دنوں وفاقی کابینہ میں بھی مزید تبدیلیاں ہوں گی۔ ان وزراء کو فارغ کرکے ان کی جگہ ٹیکنوکریٹ کو فوقیت دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close