امریکا میں کورونا وائر س سے حالات سنگین، چین نےموقعے سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کر لیا، کیا گیم شروع کر دی؟

لاہور(پی این آئی) کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے پوری دنیا کے ساتھ انسانی عادتیں بھی تبدیل ہو جائیں گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل میں بات کرتے ہوئے سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ آنےوالے وقت میں دنیا تو تبدیل ہو گی، مگر انسانی عادتوں میںحیران کن تبدیلی دیکھنے میں آئے گی، وہ تبدیلی جس کی توقع شاید کسی نے

نہیں کی تھی۔بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آنے والے کچھ سالوں تک دنیا بھر میں لوگ اس طرح باہر نہیں جائیں گے جس طرح کورونا وائرس سے پہلے جاتے تھے۔ لوگ بغیر ضرورت کے سفر کرنے سے گریز کریں گے۔صحافی نے مزید بات کرتے ہوئے چین کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ جس دوران امریکہ کوروناو ائرس کی وجہ سے مشکلات میں پھنسا ہوا ہے، چین کی پوری کوشش ہے کہ ان ممالک پر اپنا کنٹرول مضبوط کر لے جہاں امریکی کی لابی ہے۔چین چاہتا ہے کہ وہ پوری دنیا میں اورمضبوط ہو جائے ، اس لئے وہ اس عالمی وبا کے وقت میں اپنی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔ خیال رہے کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس نے اس وقت ہر ملک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ،امریکہ جیسے ملک بھی اس کی لپیٹ میں آگیا ہے جس کے بعد عالمی سطح پر تمام ممالک کی جانب سے اس پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کا میابی سامنے نہیں آئی۔خیال رہے اس وقت دنیا بھر میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 34 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 39 ہزار افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں