وزیراعظم کے احساس پروگرام کے تحت 23 لاکھ غریب پاکستانیوں میں 83 ارب 25 کروڑ روپے تقسیم کر دیئے گئے ہیں، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم کے احساس پروگرام کے تحت 23 لاکھ غریب پاکستانیوں میں 83 ارب 25 کروڑ روپے تقسیم کر دیئے گئے ہیں، ڈاکٹر ثانیہ نشتر،وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کہتی ہیں کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک 83 ارب 25 کروڑ روپےتقسیم کئے جا

چکےہیں۔ایک بیان میں ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش کے تحت رقم کی ترسیل جاری ہے، کیٹیگری ٹو میں 23 لاکھ صارفین کو رقم کی ترسیل کی جا چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کیٹیگری تھری کو رقم کی ادائیگی آئندہ ہفتے کے آخر سے شروع ہو گی، کیٹیگری ون اور ٹو میں اب تک 1 کروڑ 68 لاکھ سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ثانیہ نشتر نے مزید بتایا کہ اب تک اس پروگرام کے تحت 83 ارب 25 کروڑ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں، جبکہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام 144 ارب روپے کا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش کی امداد 1 کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی، فی خاندان 12000 روپے کی رقم دی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں