حجاز مقدس میں بھی باز نہ آیا، جعلی پاکستانی ڈاکٹر کورونا کی جعلی ویکسین بیچتا پکڑا گیا، اب آئے گی شامت

ریاض(پی این آئی)حجاز مقدس میں بھی باز نہ آیا، جعلی پاکستانی ڈاکٹر کورونا کی جعلی ویکسین بیچتا پکڑا گیا، اب آئے گی شامت،سعودی عرب میں ایک پاکستانی شہری کو کرونا وائرس کی ویکسین کے نام پر لوگوں سے پیسے بٹورنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق گرفتاری وادی الدواسر کے

علاقے سے عمل میں لائی گئی ہے۔ گرفتاری کے بعد یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزم سعودی عرب میں غیرقانونی طور پر مقیم تھا۔ریاض پولیس کا کہنا ہے کہ پچاس سال کے لگ بھگ عمر کے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے پاکستانی شہری ہے۔ ملزم نے خود کو ڈاکٹر کے طور پر پیش کرکے کرونا وائرس کی ویکیسن تیار کرنے کا دعویٰ کیا اور اس کی تشہیر کرتا رہا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کے اس عمل کا مقصد لوگوں سے پیسے بٹورنا تھا۔واضح رہے کہ عرب ممالک میں کرونا وائرس کے بارے میں جعلی خبریں اور افواہیں پھیلانے پر سخت سزائیں اور بھاری جرمانے مقرر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں