کراچی صدر کے علاقے میں موبائل کا کاروبار گرم ہو گیا، رونقیں بحال کرنے کی کوشش

کراچی(پی این آئی)کراچی صدر کے علاقے میں موبائل کا کاروبار گرم ہو گیا، رونقیں بحال کرنے کی کوشش،کراچی کے علاقے صدر میں تقریباً ایک ماہ سے زائد عرصے کے بعد موبائل مارکیٹ کی زیادہ تر دکانیں کھول دی گئیں۔خیال رہے کہ سندھ میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 23 مارچ سے لاک ڈاؤن

کیا گیا تھا جس کے بعد سے مارکیٹیں بند تھیں۔ سندھ حکومت نے تاجروں کو کاروبار کرنے کی مشروط اجازت دی تھی جس کے تحت تاجر پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے 3 بجے کے درمیان آن لائن کاروبار کر سکیں گے۔حکومت کی جانب سے بتائے گئےضابطہ کار کے مطابق دکاندار شٹر گرا کر اپنی چیزیں فروخت کرسکتے ہیں، جس پر عمل کرتے ہوئے دکاندار شٹر گرا کر دکان کے باہر ہی بیٹھ کر گاہکوں کا انتظار کرتے رہے۔دوسری جانب سندھ حکومت آئندہ جمعے کے بعد سے صوبے میں لاک ڈاؤن میں مزید نرمی پر غور کررہی ہے اور ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ اس حوالے سے جلد وزیر اعظم عمران خان سے بات کریں گے۔خیال رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جن میں سے 112 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close