لاہور(پی این آئی)الحمدللہ ،میو ہسپتال کا کوئی ڈاکٹر کورونا مریضوں کا علاج کرتے ہوئے متاثر نہیں ہوا، سی ای او کا اعلان،میو اسپتال لاہور کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا ہےکہ لاہور میں ایک بھی ڈاکٹر یا نرس کورونا مریض کا علاج کرتے ہوئے اس مرض کا شکار نہیں ہوا۔ ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا کہ کورونا وائرس
کے پھیلاؤ کے سب سے بڑے ذمے دار عوام ہیں، لاہور میں کورونا سے مرنے والوں میں 80 فیصد 60 سال سے زائد عمر اور پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا تھے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ لاہور میں ایک بھی ڈاکٹر یا نرس کورونا مریض کا علاج کرتے ہوئے اس مرض کا شکار نہیں ہوا، کورونا مریضوں کے علاج پر مامور طبی عملے کے لیے تین ہفتے کی کٹس موجود ہیں، حکومت اور پی ڈی ایم اے نے طبی عملے کے لیے وافر مقدار میں سامان دے رکھا ہے۔ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا تھا کہ کورونا کے کنفرم اور مشتبہ مریضوں کو کھانا،ادویات اور علاج مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں