کشمیری مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی سازش، 3 لاکھ غیر مقامی ہندووں کو مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل بنا دیئے گئے

کراچی (پی این آئی)کشمیری مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی سازش، 3 لاکھ غیر مقامی ہندووں کو مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل بنا دیئے گئے،مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریتی آبادی کا تناسب تبدیل کی ایک اور سازش ، مقبوضہ کشمیر میں 3لاکھ غیر مقامی ہندوئوں کو رہائش مل گئی۔قابض انتظامیہ نے 3لاکھ غیر مقامی ہندوئوں

کو مقبوضہ وادی کا ڈومیسائل جاری کردیا ،دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں مزید دو نوجوان شہید ہوگئے۔نوجوانوں کو ضلع شوپیاں کے علاقے زیناپورہ کے علاقے میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔مقبوضہ کشمیر سے آنے والی خبروں کے مطابق کشمیریوں کو خدشہ ہے کہ قابض انتظامیہ مقبوضہ وادی میں موجود 8 لاکھ بھارتی فوجیوں اور 6 لاکھ غیر مقامی مزدوروں کو بھی ڈومیسائل جاری کیا جاسکتا ہے اور اس طرح انہیں بھی مستقل رہائش کے حقوق دیے جائیں گے۔کشمیریوں کو خدشہ ہے کہ بھارتی حکومت آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد مقامی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی سازش کررہی ہے اور اس طرح ایک اور فلسطین بنائے جانے کی تیاریاں ہیں۔ڈومیسائل جاری کئے جانے کے بعد غیر مقامی ہندوئوں کو مقبوضہ وادی میں جائیداد خریدنے کا بھی حق ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close