کراچی(پی این آئی)سکیورٹی ڈیوٹیاں دینےوالے سندھ پولیس کے 45 افسر و اہلکار کورونا کا شکار، قرنطینہ کر دیئے گئے، صوبہ سندھ 45 پولیس اہلکار اور افسران کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس، رینجرز اور ٹریفک پولیس کےجوانوں کے ساتھ
بہتر سلوک کریں۔ان کا کہنا تھا کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سندھ حکومت نے کئی مشکل فیصلے کیے جن پرعملدرآمد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ پولیس رینجرز اور ٹریفک پولیس کےجوان دن رات سڑکوں پر ہمارے لیے موجود ہیں،افسوس کہ بعض شہریوں نے پولیس کے جوانوں کےساتھ انتہائی نامناسب رویہ اپنایا گیا۔مرتضی وہاب نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان جوانوں کا مقصد ہمیں کورونا وبا سے محفوظ کرنا ہے، خدارا پولیس اور رینجرز کے جوانوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ آئیے کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے سب مل کر جدوجہد کریں اور اپنے گھروں پر رہیں،اللہ تعالی اس وبا سے ہمیں محفوظ رکھے۔واضح رہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد5695 ہوگئی ہے جب کہ 100 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔سندھ میں 24 گھنٹو ں کے دوران کورونا وائرس کے 404 کیسز رپورٹ ہوئے اور8 مریض کورونا سےانتقال کرگئے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 200 مریض صحت یاب ہوئے اور مزید 3729 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے۔سندھ میں اب تک کورونا کے 51790 ٹیسٹ کیے گئے ہیں سندھ میں ہلاکتوں کا تناسب 11 فیصد ہے اور صحت یاب ہونے کا تناسب20.5 فیصد ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں1161 مریض صحت یاب ہوئے اور 4426 مریض زیرعلاج ہیں۔ کورونا کے 3187 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں۔ 762مریض آئیسولیشن مراکز اور 477 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔کورونا کے36 مریضوں کی حالت تشویشناک اور18 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ کراچی میں کورونا کے 332 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ضلع جنوبی کراچی میں 113اورضلع شرقی میں 100 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ضلع وسطی میں 39، ضلع غربی میں 26 اور کورنگی میں 37نئے۔ ملیر میں کورونا وائرس کے 17 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔سندھ کے دیگر شہروں میں نئے کیسز کی تعداد 72 ہے۔ سکھر میں 14، لاڑکانہ اور خیرپور میں 13 ،13کیسزرپورٹ ہوئے۔ شہید بینظیرآباد اور شکارپور میں7،7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں کورونا وائرس کےمریضوں کی مجموعی تعداد4ہزار114ہوگئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں