وفاقی وزیر شیریں مزاری نے خواجہ سراؤں میں راشن تقسیم کیا، یہ بھی دیہاڑی دار بے روزگار ہیں، شیریں مزاری

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر شیریں مزاری نے خواجہ سراؤں میں راشن تقسیم کیا، یہ بھی دیہاڑی دار بے روزگار ہیں،اسلام آباد میں خواجہ سراؤں میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیرِ برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی نے خواجہ سراؤں میں راشن تقسیم کیا۔وزیر

برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں خواجہ سرا اور دیہاڑی دار سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ہماری حکومت ہر پسے ہوئے طبقے کی امداد کر رہی ہے، یہ سماجی ویلفیئر کے لیے نہیں بلکہ حکومت کا قانونی فرض ہے کہ خواجہ سراؤں کو حق دے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پمز میں خواجہ سرا وارڈ بھی بنایا ہے، انسانی حقوق کی وزارت میں خواجہ سراؤں کی فوکل پرسن موجود ہے۔شیریں مزاری نے کہا کہ نادرا میں تمام خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن ہونی چاہیے، پاکستان دنیا کے ان 6 ممالک میں سے ہے جن میں خواجہ سراؤں کی شناخت کا قانون موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ پورے ملک میں خواجہ سراؤں کی امداد کے لیے اقدامات کریں۔وزیر برائے انسانی حقوق نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت نے بڑے پیمانے پر خواجہ سراؤں کو ہیلتھ کارڈ دیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں