پاکستان اور چین کی جانب سے خطرہ، بھارت نے اپنا دفاعی بجٹ حیران کن حد تک بڑھا دیا، دنیا بھر میں کونسے نمبر پر آگیا؟ تہلکہ خیز تفصیلات آگئیں

سٹاک ہوم (پی این آئی) دنیا میں اسلحے کی دوڑ پر نظر رکھنے والے ادارے سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سپری) کا کہنا ہے کہ 2019 کے دوران دفاعی اخراجات کے معاملے میں انڈیا تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔سپری کی پیر کے روز جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2019 میں امریکہ نے دفاع کی مد میں سب

سے زیادہ 732 ارب ڈالر خرچ کیے جو دنیا کے مجموعی دفاعی اخراجات کا 38 فیصد بنتا ہے۔ دنیا بھر میں مجموعی طور پر سال 2019 کے دوران دفاعی اخراجات پر ایک اعشاریہ 9 کھرب ڈالر کی رقم خرچ کی گئی جو 2018 کے مقابلے میں 3 اعشاریہ 6 فیصد زیادہ ہے۔سپری کے مطابق دنیا میں امریکہ کے بعد چین نے دفاع پر سب سے زیادہ رقم خرچ کی۔ ایک سال میں چین نے فوجی اخراجات کی مد میں 261 ارب ڈالر خرچ کیے ، چین اتنے زیادہ دفاعی اخراجات کے ساتھ عالمی لیول کی فوج بنارہا ہے تاکہ امریکہ کو ٹکر دے سکے۔بھارت نے دفاع کی مد میں 71 ارب ڈالر کی رقم خرچ کی جو اسے اس معاملے میں تیسرا بڑا ملک بناتا ہے۔ سپری کے مطابق بھارت یہ رقم پاکستان اور چین کے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے خرچ کر رہا ہے۔ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ 2 ایشیائی ممالک دفاع پر رقم خرچ کرنے کے معاملے میں ٹاپ تھری ممالک میں شامل ہوئے ہیں۔دفاع کے شعبے پر خرچے کے معاملے میں روس چوتھے نمبر پر رہا جس نے 65 اعشاریہ ایک ارب ڈالر اس مد میں خرچ کیے۔ سعودی عرب دفاع پر خرچ کرنے والا پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے جس کے دفاعی اخراجات 61 اعشاریہ 9 ارب ڈالر ہیں۔ایشیا اور اوشنیا (آسٹریلیا، نیوزی لینڈ) نے مجموعی طور پر 2019 میں دفاع کی مد میں 523 ارب ڈالر کے اخراجات کیے جن میں پاکستان کا حصہ 10 اعشاریہ 3 ارب ڈالر ہے۔ اس خطے میں 2010 کے مقابلے میں دفاعی مقاصد پر اخراجات میں 51 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں