کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون ، بے روزگار وں کوفی کس کتنےہزار روپے دیئے جائیں گے؟ حکومت کا ایک اور خصوصی پیکج کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ صنعت ،کاروبار اور ملازمتوں سے متعلق ای سی سی نے دو پیکیج منظورکیے ہیں جو(آج) پیر کو وفاقی کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کیے جائیں گے ،چھوٹے کاروبار والوں کے 3 ماہ بجلی کا بل حکومت اداکریگی، اس طرح 80 فی صد صنعتیں

بجلی بل ادائیگی کے سلسلے میں مستفید ہوں گی،کورونا وباء کے باعث بے روزگار ہونے والوں کیلئے 75 ارب روپے کا پیکیج منظور کیا گیا ہے ،ملازمت کھو دینے والے افراد کو 12 ہزار روپے فراہم کریں گے ،متاثرہ لوگ خودکو پورٹل پر رجسٹرڈ کرائیں،منظور کئے گئے پیکیج کااطلاق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرپر بھی ہوگا۔پیر کو وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چھوٹے کاروباروالوں کیلئے امدادی پیکیج کا اجرا کررہے ہیں،40سی60لاکھ افراد میں احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم تقسیم کریں گے۔حماد اظہر نے کہاکہ کم آمدنی والیدیہاڑی دار افراد رجسٹریشن کراسکیں گے ،امدادی پیکیج کیلئی75ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ،یہ پیکیج کل منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیاجائیگا۔حماد اظہر نے کہاکہ صنعت ،کاروبار، ملازمتوں سے متعلق دوپیکیج ای سی سی نے منظور کیے ہیں،وزارت صنعت اور احساس پروگرام مل کرپورٹ کااجرا کریں گے ۔حماد اظہر نے کہاکہ پیکج کے تحت چھوٹے کاروبار والوں کا تین ماہ کا بل حکو مت دیگی ،پیکیج کااطلاق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرپر بھی ہوگا۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کا چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی بحالی پروگرام بھی امدادی پیکیج منظور کیا گیا ہے ،اس پروگرام سے 35 لاکھ کاروبار مستفید ہوسکیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اس پیکیج کے تحت 50 ارب روپے مختص کیے جا رہے ہیں ،اگلے تین ماہ تک بجلی کا بل حکومت ادا کرے گی ۔انہوںنے کہاکہ پانچ کلو واٹ اور 70 کلو واٹ کے کمرشل میٹرز کے صارفین اس سے فائدہ اٹھاسکیں گے ۔حماد اظہر نے کہاکہ پچھلے سال کا مئی جون اور جولائی کے بلز میں یہ رقم لوڈ کردیا جائے گا ،یہ رقم چھ ماہ تک بجلی کے بلوں میں شامل رہے گی ،32 لاکھ کمرشل اور 4 لاکھ چھوٹی صنعتوں کو فائدہ ہوسکے گا ،کراچی کے چھوٹے دکانداروں کو بھی اس کا فائدہ ہوگا ،وزارت خزانہ ان اداروں کو فنڈز فراہم کرے گی ،کورونا وائرس کی وجہ سے چھوٹی دکانوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا ،مختلف سیکٹرز کے لیے پالیسی اگلے فیز میں لائیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close