مجھے وزارت اطلاعات سے کیوں ہٹایا گیا؟فردوس عاشق اعوان خود ہی بول پڑیں۔۔ نئے وزیر اطلاعات شبلی فراز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کے نام بھی پیغام جاری

اسلام آباد (پی این آئی)فردوس عاشق اعوان نے اختیارات کے ناجائزاستعمال پر عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید کردی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ” وزیراعظم ⁦عمران خان⁩ کا شکریہ، انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، 1سال کے عرصے میں اپنی بھرپور صلاحیتوں سے فرائض سرانجام دینے کی کوشش

کی، وزیراعظم کا استحقاق ہے کہ ٹیم کے کس کھلاڑی کو کونسے بیٹنگ آرڈر یا کونسی فیلڈ پوزیشن پر کھلانا ہے، میں ان کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔فردوس عاشق اعوان نے اختیارات کے ناجائزاستعمال پر عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ” وزارت سے ہٹائے جانےکے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی من گھڑت خبروں میں لگائے گئے بےبنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتی ہوں۔سیاسی کارکن کی حیثیت سے میرانصب العین ملک کی ترقی اورعوام کی فلاح ہے۔ جو وزیراعظم کی قیادت میں جاری رکھا جائےگا۔شبلی فراز اور عاصم سلیم باجوہ ⁦کو دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں گردش کررہی تھیں کہ فردوس عاشق اعوان نے حکومتی اشتہارات کے بجٹ سے 10 فیصد کمیشن لینے کی کوشش کی اور سرکاری ٹی وی کے کوٹے پر ضرورت سے زائد ملازم رکھے، کہا جارہا تھا کہ فردوس عاشق اعوان نے سرکاری ٹی وی ، پی ٹی وی کے کوٹے سے دو سکیورٹی گارڈ سمیت 9 ملازم رکھے ہوئے تھے۔اسی طرح صفائی کرنے والا اورمالی بھی پی ٹی وی کے کوٹے سے رکھے ہوئے تھے۔ کہا جارہا تھا کہ صفائی کرنے والا اورمالی بھی پی ٹی وی کے کوٹے سے رکھے ہوئے تھے اور فردوس عاشق نے 3 گاڑیاں استعمال میں رکھیں، جن کو ان کو اجازت نہیں تھی۔ اب انہوں نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close