وزیر اعظم نے 7 دن کی شرط ختم کر دی، بیرون ملک سے آنے والوں کو اب صرف دو دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم نے 7 دن کی شرط ختم کر دی، بیرون ملک سے آنے والوں کو اب صرف دو دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو اب صرف دو دن قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سرکاری ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم نے کیا۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت

نے بیرون ملک سے آنے والوں کو 7 روز کے لیے قرنطینہ میں رکھا تھا، اوورسیز پاکستانیوں کو 2 دن قرنطینہ میں رکھنے کے فیصلے سے پنجاب حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ طویل سفر کے بعد سات روز قرنطینہ میں رکھنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا تھا، وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو اوورسیز پاکستانیوں کا واپس آنے پر دو دن میں ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں واپس آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو آئسولیشن میں رکھا جائےگا۔ذرائع نے بتایا کہ ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر بیرون ملک سے واپس آنے والے پاکستانی کودو دن میں گھر روانہ کردیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں