سان فرانسسکو (پی این آئی)
کورونا کا شدید ترین حملہ گذر چکا ہے، پروفیسر مائیکل لیوٹ نے اچھے دنوں کی پیشنگوئی کر دی۔ چین کی کورونا وائرس سے جنگ جیتنے کی درست پیش گوئی کرنے والے نوبل انعام یافتہ امریکی پروفیسر نے دنیا بھر سے کورونا وائرس کے خاتمے کی بھی پیشگوئی کردی۔سٹینفورڈ یونیورسٹی سے
تعلق رکھنے والے پروفیسر مائیکل لیوٹ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا شدید ترین حملہ گزر چکا ہے، اب صورتحال اتنی خطرناک نہیں ہے جتنی بتائی جاتی ہے۔پروفیسر لیوٹ نے چین میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے جنوری کے اعداد و شمار دیکھ کر ہی پیشگوئی کردی تھی کہ چین بہت جلد اس پر قابو پالے گا اور بعد میں ایسا ہی ہوا ۔ دنیا بھر کے طبی ماہرین کی جانب سے چین میں خطرناک صورتحال کی نشاندہی کی گئی تھی لیکن پروفیسر مائیکل لیوٹ وہ پہلے سائنسدان تھے جنہوں نے کورونا وائرس کے خاتمے کی پیشگوئی کی تھی۔پروفیسر مائیکل لیوٹ نے یہ پیشگوئی بھی کی تھی کہ چین میں 80 ہزار کے قریب لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوں گے جبکہ 3 ہزار 250 کے قریب ہلاکتیں ہوں گی۔جمعرات کے روز چین میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 81 ہزار 782 ہے جبکہ اس وبا سے آج (جمعرات)کے دن تک 3 ہزار 287 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔پروفیسر لیوٹ نے ان 78 ممالک جہاں روزانہ کورونا کے 50 نئے کیسز سامنے آرہے ہیں کا تجزیہ کرکے کہا ہے کہ متاثرہ مریضوں سے میں سے بہت سے لوگوں میں صحتمندی کی علامات موجود ہیں۔ اس وقت کورونا سے متاثرین کی تعداد پریشان کن حد تک بڑھ چکی ہے لیکن اب اس کے پھیلاؤ میں کمی آرہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں