کراچی میں ٹریفک سگنل توڑنے کا جرمانہ 5000دینا ہو گا، بائیکرز کے لیے بری خبر آ گئی

کراچی(پی این آئی): کراچی میں ٹریفک سگنل توڑنے کا جرمانہ 5000 دینا ہو گا، بائیکرز کے لیے بری خبر آ گئی،سندھ کابینہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 5000 روپے تک بڑھانے کی تجویز پیش کر دی۔کابینہ کی جانب سے تجویز پیش کی گئی کہ موٹر سائیکل پر اوور اسپیڈ کے جرمانے کو 400 روپے سے

بڑھا کر 500 روپے کر دیا جائے۔صوبائی کابینہ نے کار کی اوور اسپیڈنگ پر جرمانے کو 1000 روپے کرنے کی تجویز دی جب کہ ہیوی وہیکل کے اوور اسپیڈنگ پر جرما نہ 1500 روپے کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔اس کے علاوہ سندھ کابینہ نے پبلک سروس وہیکل کو زیادہ مسافر بٹھانے پر 300 سے بڑھاکر 1000 روپے جرمانے کی تجویز دی جب کہ ٹریفک سگنلز کی خلاف وزری کا جرمانہ بھی 400 سے بڑھا کر 2000 سے 5000 کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔کابینہ نے گڈز ٹرانسپورٹ کی اوور لوڈنگ کا جرمانہ 1000 سے بڑھا کر 2000 روپے کرنے کی تجویز بھی پیش کی جب کہ اوورٹیکنگ پر بھی جرمانہ 1000 روپے سے بڑھا کر 2000 کرنے کا کہا گیا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایات کی گئی ہیں کہ اس معاملے پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا چاہتا ہوں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرجرمانہ ادا کرنے پر لوگوں کو تکلیف ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں