لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت نے 50 لاکھ بے روزگاروں کو نوکریاں دینے کا منصوبہ تیار کر لیا،پنجاب میں 50 لاکھ افراد کو نوکریاں دینے کے لیے مواقع پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس رائز پنجاب منصوبے کے ابتدائی فریم و رک کی منظوری
دی گئی۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بدلتی صورتحال کے تناظرمیں رائز پنجاب کا پلان مرتب کیا ہے، ترقیاتی اسکیموں، بزنس و سرمایہ کاری کے فروغ کا پلان تیارکر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے باعث نئی ترجیحات کا تعین کرنا وقت کا تقاضا ہے، رائز پنجاب کے تحت صحت،تعلیم اورسماجی تحفظ کے لیے بھی لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے، نئی حکمت عملی پر کام کرتے ہوئے عوامی فلاح کے منصوبوں کو آگے بڑھانا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سماجی تحفظ کے لیے بھی پوری توجہ اور انفرادیت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔سرکاری اسکولز میں آن لائن ایجوکیشن پراجیکٹس شروع کیے جائیں گے: ذرائع،دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے تمام محکموں میں 50 نکات پر مشتمل اہم منصوبہ تیار کیا ہے، منصوبے کے تحت پنجاب میں فوری 50لاکھ افراد کونوکریاں فراہم کرنے کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کی روشنی میں سرکاری اسکولز میں آن لائن ایجوکیشن پراجیکٹس شروع کیے جائیں گے، سرکاری اسکولوں میں ایک ہزار سائنس لیبارٹریز کے لیے عمارتیں بنائی جائیں گیذرائع کے مطابق زائر منصوبے کے تحت پنجاب میں 100ماڈل اسکولز، 2ہزار کلاس رومز تعمیر کئے جائیں گے،ذرائع کا بتانا ہے کہ زائر پروگرام چیئرمین پی اینڈ ڈی حامد یعقوب شیخ وانکی ٹیم نے ترتیب دیا، پروگرام کو آئندہ بجٹ 2020میں شامل کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں