قومی ائر لائن کے 3فضائی میزبان بھی کورونا کا شکار، قرنطینہ میں بھیج دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)قومی ائر لائن کے 3 فضائی میزبان بھی کورونا کا شکار، قرنطینہ میں بھیج دیا گیا، قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے مزید تین ملازمین کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق تینوں فضائی میزبان لندن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے جن کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے جس

کے بعد متاثرہ افراد کو اسلام آباد کے ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق کورونا سے متاثرہ فضائی میزبانوں میں سے دو کا تعلق لاہور جب کہ ایک کا پشاور سے ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے اب تک 10 ملازمین کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔….اسلام آباد(پی این آئی)قومی ائر لائن کے 3 فضائی میزبان بھی کورونا کا شکار، قرنطینہ میں بھیج دیا گیا، قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے مزید تین ملازمین کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق تینوں فضائی میزبان لندن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے جن کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کو اسلام آباد کے ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق کورونا سے متاثرہ فضائی میزبانوں میں سے دو کا تعلق لاہور جب کہ ایک کا پشاور سے ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے اب تک 10 ملازمین کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close