نیویارک میں کورونا وائرس چین نے نہیں بلکہ کہاں سے داخل ہوا؟ریاستی گورنر نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

نیویارک (پی این آئی )امریکی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے کہا ہے کہ تازہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ریاست میں کرونا وائرس چین سے نہیں بلکہ یورپ سے داخل ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد سفری پابندیاں بہت تاخیر سے لگائی

گئیں۔یہی وجہ ہے ہے کہ امریکی ریاستوں میں اس بیماری کے پھیلاؤ کو نہیں روکا جاسکا۔کومو نے نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی کی تحقیق کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا کہ ریاست نیویارک میں کرونا کا پہلا کیس یکم مارچ کو رپورٹ ہوا مگر اس وقت تک کم سے کم یہ وائرس 10 ہزار سے زیادہ لوگوں کو متاثر کرچکا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا خیال ہے کہ اٹلی اس بیماری کا ممکنہ ذریعہ ہے۔نیویارک کے گورنر نے کہا کہ ٹرمپ نے چین کے شہر ووہان میں وبائی بیماری کی ایک ماہ سے زیادہ خبروں کے بعد 2 فروری کو چین پر سفری پابندی کا حکم دیا تھا۔ پھر اگلے ہی مہینے میں یورپ سے سفر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔کومو نے ایک پریس بیان میں کہا کہ جب امریکی صدر نے یورپ اور چین کے لیے سفری پابندی کا حکم دیا اس وقت یہ وائرس امریکا میں بڑے پیمانے پر پھیل چکا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close