دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں،مرنے والوں کی تعداد 2لاکھ سے تجاوز کر گئی

فرانس(پی این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی، مریضوں کی تعداد 29 لاکھ کے قریب جا پہنچی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کو برطانیہ میں مزید 813 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد برطانیہ وہ پانچواں ملک بن گیا جہاں کورونا سے 20 ہزار

سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دیگر 4 ملکوں میں امریکا، اٹلی، اسپین اور فرانس شامل ہیں۔گزشتہ روز فرانس میں مزید 369 افراد ہلاک ہوئے تاہم فرانس میں نئے مریضوں کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔ برطانیہ صرف 6 لاکھ 40 ہزار اور فرانس 4 لاکھ 63 ہزار ٹیسٹ کر سکا ہے جبکہ اٹلی میں 415 اور اسپین میں مزید 378 افراد جان سے گئے۔ترکی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد ہو چکی جبکہ روس میں 74 ہزار مریض سامنے آ چکے تاہم روس میں کورونا مریضوں میں شرح اموات کم ہے اور وہ27 لاکھ ٹیسٹ بھی کر چکا ہے۔بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 25 ہزار ہو گئی، بنگلادیش میں بھی 5 ہزار مریض سامنے آ چکے۔ برازیل اور کینیڈا میں بھی مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں