فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، پولیس اہلکار زخمی

فیصل آباد (پی این آئی) فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں پولیس مقابلہ، ڈولفن اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ 2ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دوران گشت ڈولفن 5 کو بذریعہ 15 اطلاع ملی کہ 4 مسلح افراد تھانہ سمن آباد کی حدود میں ڈکیتی کر کے فرار ہو رہے ہیں ۔کالج روڈ پر ڈولفن نے4 مشتبہ افراد کو دو الگ الگ

بائیک پر آتے ہوئے دیکھا۔پولیس پارٹی کو دیکھ کر ، انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی ۔ ڈولفن نے مقامی پولیس کے ہمراہ مشتبہ افراد پیچھا کیا ۔دوران تعاقب پولیس ٹیم اور ڈاکوؤں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جس کے نتیجے میں دو مسلح ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ، تاہم ، دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔مارے گئے ڈاکوؤں میں سے ایک کا نام عدنان شریف، ساکن 1 جی بی۔دوسرا ڈاکو عابدساکن ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈولفن سب انسپکٹر باسط نذیر ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close