پاکستان میں کوروناسے مزید 13 اموات ،مریض 11155، ہلاکتیں 237

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے مزید 13 اموات ہوئیں، جبکہ مزید 642 کیسز سامنے آئے۔ملک میں کورونا وائرس کے اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی کل تعداد 11 ہزار 155 ہو چکی ہے جبکہ اس وباء سے اموات کی مجموعی تعداد 237 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 8 ہزار 391 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 111 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ

2 ہزار 527 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 4 ہزار 767 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 65 ہو گئی ہیں۔سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 3 ہزار 671 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 73 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 ہزار 541 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 85 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 607 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 8 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 300 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 214 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 3 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 55 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہاں اس وائرس سے اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 839 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کیے جانے والے ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد1لاکھ 31 ہزار 365 ہوگئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close